7

ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی ڈی پی او آفس میں کرسچین کمیونٹی کے وفد سے ملاقات

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی ڈی پی او آفس میں کرسچین کمیونٹی کے وفد سے ملاقات ، مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملک پاکستان کے آئین اور قانون میں اقلیتی برادری کواپنے مذہبی تہوار اور رسومات منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے۔اور اقلیتی برادری کے مذہبی مقامات کی حفاظت کرنا مانسہرہ پولیس کی اولین ترجیع ہے۔
اور انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میسحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کےموقع پر تمام عبادت گاہوں کی سیکیورٹی ہائ الرٹ کردی گئ ہے۔
ڈی پی اومانسہرہ کا کہنا تھا کہ مانسہرہ پولیس مسیحی برادری کی ہر خوشی اور غم میں برابر کی شریک ہے۔اور مسیحی برادری کے تہوار پر سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئیے گئیے ہیں تاکہ مسیحی برادری بلاخوف خطر اپنے مذہبی تہوار منا سکیں۔۔
کرسچین کمیونٹی نے سیکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ وہ مانسہرہ پولیس کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے انکو ایسا ماحول فراہم کیا جارہا ہے کہ ہم بلاخوف و خطر اپنےمذہبی تہوار اور رسومات ادا کر رہےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں