16

شادی کس عمر میں کرنی چاہیے؟ اداکارہ مریم نفیس نے اپنی رائے بتادی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ مریم نفیس کا کہنا ہے کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اداکارہ مریم نفیس جیو کے کامیڈی پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان بنیں جہاں دوران پروگرام میزبان تابش ہاشمی اور اداکارہ کے درمیان دلچسپ نوک جھوک بھی ہوئی۔

جلدی شادی کے سوال کے جواب میں اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ شادی کا عمر سے کوئی تعلق نہیں، جب بھی آپ کو محسوس ہو کہ یہی وہ شخص ہے جس کی آپ کو تلاش تھی تو وقت ضائع کیے بغیر شادی کر لینی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں