5

صوبائی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے۔عمران خان جدون

ہریپور ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور عمران خان جدون نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ضلع کے مختلف مقامات پر کھلی کچہریاں اور ریونیو درباد منعقد کرنےکا مقصد عوام کو درپیش مسائل ان کے گھر کی دہلیز پر حل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور عمران خان جدون نے گزشتہ روز خانپور شہر میں اسسٹنٹ کمشنر خانپور کے آفس کے لان میں منعقدہ ریونيو دربار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہری پور عمران خان جدون نے علاقہ خانپور کی عوام کو محکمہ مال کے حوالے سے درپیش مسائل کو حل کرنے کی یقين دھانی کرائی۔

دیگر عوام مسائل کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر خانپورسکندر کو ہدایات جاری کی خانپور میں منعقدہ ریونیو دربار میں اسسٹنٹ کمشنر ریونيو اعجاز رحمن جدون ، اسسٹنٹ کمشنر خانپور سکندر خان ، سب رجسٹرار خانپور مشتاق خان ، ناٸب تحصيلدار خانپور سجاد اختر ، گرداور خانپور خانزادہ خان جدون ۔ دلنواز خان ۔ ٹی ایم اے خانپور ریونيو برانچ کے انچارج یاسر خان اور سروس ڈیلیوری سنٹر خانپور کے انچارج فہیم خان کے علاوہ شہریوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں