7

کرسمس ڈے کے موقع پر مانسہرہ میں پروقار تقریب کا انعقاد۔

مانسہرہ ۔ کرسمس ڈے کے موقع پر مانسہرہ میں پروقار تقریب کا انعقاد۔کرسمس ڈے اور کرسمس کیک کے ہمراہ ملک و ملت اور سیکیورٹی فورسس کے لیئے اجتماعی دعا کی گی۔

مانسہرہ مونیکا بیوٹی پارلر ہال میں 25 دسمبر کرسمس ڈے کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔جسمیں ضلع بھر سے عیسائی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر پادری ہارون بھٹی ،سابق اقلیتی ممبر ضلع کونسل لقمان شیر گِل ،تحصیل اقلیتی ممبران جاوید مسیح، صادق جان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے عیسائی برادی کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

اور اس موقع پر اقلیتوں کی سیکیورٹی سمیت دیگر حقوق کے حصول و تحفظ پر حکومت پاکستان سیکیورٹی فورسز واداروں کی جانب سے بہترین کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے مل کر کرسمس کیک کاٹا اور کرسمس گیت گائے ۔

تقریب کے اختتام پر پادری ہارون بھٹی اور لقمان شیر گل نے ملک و ملت کی سلامتی و ترقی ، سیکیورٹی فورسز اور ذمہ دار اداروں کی حفاظت کی اجتماعی دعا کی گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں