5

ہریپور مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس ڈے کی تقریبات

ہری پور(وقاص الرحمان قریشی سے ) مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس ڈے 2022 کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات.

ڈی پی او ہری پور کا سینٹ جان چرچ ہری پور اور سرکل غازی کے چرچز کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ،مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا۔صوبہ بھر کی طرح مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس 2022 کے موقع پر ہری پور پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ۔

بم ڈسپوزل سکوارڈ کے ذریعے چرچز کے راستوں کو چیکنگ کر کے کلیئر کیا گیا۔ انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ۔ ڈی پی او ہری پور نے سینٹ جان چرچ ہری پور اور سرکل غازی کے چرچز کا دورہ کیا سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا ۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر فدا محمد ، ایس ڈی پی او سرکل غازی یٰسین جنجوعہ ، ایس ایچ تھانہ سٹی انسپکٹرمحمد عارف خان ، ایس ایچ او تھانہ غازی انسپکٹر منیر خان اور دیگر افسران بھی ڈیوٹی پر موجود تھے۔ ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور سکیورٹی کے حوالے سے ہداہات بھی دیں۔

چرچز منتظمین سے سکیورٹی کے حوالے سے معلومات لیں جہنوں نے ہری پور پولیس کی جانب سے کیے گئے۔ سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈی پی او ہری پور نے مسیحی برادری کے منتظمین سے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کوبھر پور تحفظ اور پوری مذہبی آزادی حاصل ہے۔

ہم سب ان کے خوشیاں میں برابر کے شریک ہیں۔ڈی پی او ہری پور نے مسیحی برادری کے ساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا اور بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں