5

ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا

ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 03 منشیات فروش گرفتار، 02کلو 216 گرام چرس، اور 30 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔

ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر سرکلز ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ہری پور پولیس کا ہمراہ نارکاٹکس ایریڈکشن ٹیم کے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں سلسلہ جاری۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد عارف خان نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد ابراھیم ولد دلنواز سکنہ نئی آبادی علی خان کو 01 کلو 20 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ راجہ جنید ولد فردوس سکنہ محلہ درویش کو گرفتار کر کے 30 لیٹر شراب برآمد کر لی۔

ایس ایچ او تھانہ صدر مصطفٰی خان نے منشیات فروش محمد آصف ولد محمد اکرم سکنہ ڈوئیاں آبی کو 01 کلو 196 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں