6

ہری پور کی سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمد صادق انتقال کر گئے

ہری پور ۔ ہری پور کی سیاسی وسماجی شخصیت حاجی محمد صادق نور کالونی میں رضا الٰہی سے انتقال کر گئے نماز جنازہ ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق صابر خان، احسان خان، ارشادخان، زاہدخان، انور خان کے والداور ہاشم خان کے چچا ا معروف سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد صادق گزشتہ روز رضائے الٰہی سے نور کالونی میں انتقال کر گئے جنکی نماز جنازہ آبائی قبرستان نور کالونی میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں سیاسی سماجی شخصیات کے علاوہ تاجروں،علمائے کرام، اساتذہ،عمائدین علاقہ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کے بلند درجات کے علاوہ پسماندگان کے لیے صبرجمیل کے لیے دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں