10

قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے بچوں کے آئیڈیل ہیں۔ثاقب منظور

مانسہرہ ۔ قائد اعظم محمد علی جناح ہمارے بچوں کے آئیڈیل ہیں۔آج کا دن قائد اعظم سے عہد وفا کا دن ہے کہ ہم وطن عزیز کی تعمیر و ترقی اور سلامتی و حفاظت کے لیے جان بھی نچھاور کریں گے۔یوم قائد اعظم کے موقع پر سائنس نمائش سے ثاقب منظور کا خطاب ۔

گزشتہ روز 25 دسمبر یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر نجی سکول پیٹلز گروتھ مانٹیسوری سکول ڈھانگری روڑ میں پروقار سائنس نمائش کا اہتمام کیا گیا ۔ سائنس نمائش میں سکول ہذٰا کے ہونہار وذہین طلباء وطالبات نے اساتذہ کی راہنمائی وتربیت سے مختلف کامیاب سائنسی ماڈلز ، کمپیوٹر پروگرامنگ و ثقافتی ماڈلز سٹالز تیار کرکے لگائے گئے۔

اس موقع پر سٹوڈنٹس کے والدین سمیت ہر مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی اور سٹوڈنٹس کے لگائے گئے سائنسی وثقافتی سٹالز نمائش کے اہتمام پر سٹوڈنٹس سمیت سکول انتظامیہ واساتذہ کو انکی خصوصی کاوش پر بہترین خراج تحسین پیش کیا۔پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیٹلز گروتھ مانٹیسوری سکول ثاقب منظور نے کہا کہ ہمارے آج کے بچے کل کے معماران وطن ہیں۔

جنہوں نے وطن عزیز کی تعمیر وترقی میں حصہ لینا ہے۔بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے زرین اقوال کی روشنی میں وطن عزیز پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے ہر کوئی اپنا حصہ ڈال رہا ہے ۔ سائنسی نمائش میں سٹوڈنٹس نے بھرپور محنت کرکے اپنی تعلیمی قابلیت کا لوہا منوایا ہے ۔

جس پر جملہ والدین اور شرکاء تقریب نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔پروقار تقریب کے اختتام پر اسلام و پاکستان کی تعمیر وترقی وسلامتی اور سیکیورٹی فورسز کیلئے خصوصی اجتماعی دعا کی گئ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں