5

لوئر کوہستان پولیس امن دوست پولیس ہے

لوئر کوہستان ۔ ضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان مزمل شاہ نے موجودہ امن امان کی دگرگوں صورت حال کے پیش نظر ضلع لوئر کوہستان، یونین کونسل کیال کے دور افتادہ علاقوں کا دورہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے موقعےپرضلعی پولیس سربراہ لوئر کوہستان نے امن امان کے حوالے سے مقامی افراد کے کردار پر اہم گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ لوئر کوہستان پولیس امن دوست پولیس ہے اور ہم ہر وقت عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

مقامی آبادی اور پولیس کے مابین اعتماد کے فروغ اورمشکوک و جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لئے باہم مربوط رہنے کا اعادہ کیا ۔مقامی بااثر افراداورمعززین علاقہ نے پولیس کے ساتھ ہرقسم کی قانونی مدد اور مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں