4

مہنگے ترین علاج کے خلاف مانسہرہ کے غریب عوام پھٹ پڑے

مانسہرہ ۔ مانسہرہ میڈیکل کمپلیکس کے مہنگے ترین علاج کے خلاف مانسہرہ کے غریب عوام پھٹ پڑے۔ علاج کے نام پر غریب مریضوں کی چمڑی ادھیڑنے کا عمل انتہاٸی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے۔

اس سلسلے میں مانسہرہ شہر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متاثرہ مریضوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوۓ اصلاح احوال کا مطالبہ پیش کیا ہے اور کہا ہیکہ مسیحاٸی کے نام پر غریب عوام کو بیدردی کیساتھ لوٹنے والے کسی رعاٸت کے مستحق نہیں۔

مانسہرہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شمال بیورو کو بتایا کہ حال ہی میں قاٸم ہونے والے میڈیکل کمپلیکس میں کوٸی بھی تجربے کار ڈاکٹر نہیں۔غیر ضروری ٹیس تجویز کرکے غریبوں کو آزماٸش میں مبتلا کیا جاتا ہے۔

معمولی نوعیت کی بیماری میں بھی داخلے پر زور دیا جاتا ہے۔داخلے کی صورت میں چوبیس گھنٹوں کیلیے ایک کمرے کا آٹھ ہزار روپے کرایہ چارج کیا جاتا ہے۔اسی طرح فارمیسی سے دواٸیں بھی انتہاٸی مہنگے داموں فروخت کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں