4

ڈسٹرکٹ لینڈ یوز، پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت ڈسٹرکٹ لینڈ یوز، پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

بڑھتی ہوئی آبادی کے تناسب سے شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے حکومت کے تعاون سے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائےگا۔ڈپٹی کمشنر

ایبٹ آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے، لینڈ یوز، پلاننگ کے حوالے سے ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلاننگ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کانفرنس روم میں منعقد ہوا۔

اربن پالیسی یونٹ، پشاور، پرونشل لینڈ یوز پلاننگ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کے لیے انفراسٹرکچر، صحت، کمیونیکیشن، پارکس، تعلیم، اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اربن پالیسی یونٹ کاوشوں کو سراہا اور محکمہ تعلیم، صحت، جی ڈی اے،ٹی ایم ایز، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر تمام محکمہ جات کو لینڈ یوز پلان پر عملدرآمد کے ھوالے سے ہدایات جاری کیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی، سٹی میئر وقار نبی،چیئرمین حویلیاں، لورہ، لوئرتناول جنید تنولی اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرریونیو ارشد محمود، ڈی ایف او گیلیز، ٹی ایم اوز ایبٹ آباد، حویلیاں، لورہ، لوئر تناول، طارق شاہ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، نمائندہ سی اینڈ ڈبلیو ہائی وے، نمائندہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایکسین ایریگیشن، نمائندہ پبلک ہیلتھ، انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی، ایبٹ آباد ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، ایگریکلچر، سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مائنز، انڈسٹریز، سپورٹس، ٹورزم ڈیپارٹمنٹ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں