7

’اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور بیوروکریسی سمیت پوری اشرافیہ ملکی مسائل کی ذمہ دار ہے‘

لاہور: وزیر دفاع رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور بیوروکریسی سمیت پوری اشرافیہ موجودہ ملکی مسائل کی ذمہ دار ہے۔

لاہو میں خواجہ رفیق شہید کی برسی پر سیمینار ہوا جس میں میثاق جمہوریت کو میثاق معیشت تک توسیع دینے اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مکمل حق خودارادیت دینے کی قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔

سیمینار سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ نواز شریف کمپرومائز کر جاتے تو پانامہ سمیت کسی چیز سے کچھ نہ نکلتا، ہم اپنا سیاسی سرمایہ ملک و قوم پر خرچ کر چکے اس لیے ہم بلیک میل ہو کر کسی صورت انتخابات نہیں کروائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کے استعفے قبول کر لیے جانے چاہئیں، عمران خان کی وفاداری صرف پیسے تک محدود ہے،ملک کو دیوالیہ پن کے قریب لانے پر عمران خان اور ان کو لانے والوں سے بھی پوچھا جانا چاہیے۔

وزیر ریلوے و ہوا بازی خواجہ سعد رفیق کہا کوئی کسی کو سیاست سے مائنس نہیں کرسکتا، خدارا سیاست اور جمہوریت کی ریڈ لائن کو کراس نہ کریں، استعفوں اور اسمبلیاں توڑنے کی سیاست ختم ہو گی تو پانچواں مارشل لا نہیں لگے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں