7

امریکا میں موسم سرماکا بدترین طوفان، مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 55 ہوگئی

امریکا میں موسم سرما کے بدترین طوفان سے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 55 تک جا پہنچی ہے۔

امریکا میں موسم سرما کے سخت ترین طوفان کے باعث جمعے سے اب تک 15 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

ریاست نیویارک کے مغربی علاقے 43 انچ برف میں دبے ہوئے ہیں،گاڑیاں کئی فٹ برف میں پھنسی ہوئی ہیں اور ہزاروں لوگوں کو تاحال بجلی کی فراہمی منقطع ہے، سب سے زیادہ متاثرہ شہر بفیلو کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ بھی منگل تک بند کر دیا گیا ہے،کئی فٹ برف اور حد نگاہ کم ہونے پر شہریوں کے لیے سفری پابندی پیرکو بھی برقرار رکھی گئی۔

بفیلو میں 25 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، شہر میں جمعے سے اب تک 8 فٹ تک برف پڑی، سرد ہواؤں کے ساتھ برف باری کا سلسلہ منگل تک جاری رہنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ بفیلو میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس سے پہلے 1977 میں موسم سرما کے طوفان سے بفیلو میں 30 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں