6

بٹگرام ڈسٹرکٹ پولیو کمیٹی میٹنگ کا انعقاد

بٹگرام ۔ پولیو کے خاتمے سے متعلق ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پولیو کمیٹی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں DPO بٹگرام، ADC جنرل,DHO, DEOs ایجو کیشن AD لوکل گورنمنٹ اور تمام ACs صاحبان نے شرکت کی۔

حکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں ضلع بٹگرام میں پولیو مہم کا آغاز مورخہ 16 جنوری 2023 کوکیا جائے گا جس میں ضلع بھر کے05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے شرکاء کو پولیو مہم کے انعقاد سے متعلق آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور دیگر تمام ڈسٹرکٹ پولیو مانیٹرنگ ٹیمز کے افسران کو پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ضلع بٹگرام سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے 05 سال تک کی عمر کے ہر بچے کو قطرے پلانے کے لیے ٹیمزکی ٹریننگ اور بہتر لائحہ عمل پر زور دیا۔

میٹنگ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام عرفان اللہ محسود نے والدین سے بھی گزارش کی کہ اپنے 05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں اور انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں