13

نئے سال میں کس برج کیلئے کون سا مہینہ برا ثابت ہوسکتا ہے؟

زندگی کا ہر سال کچھ برے اور کچھ اچھے دنوں کا مجموعہ ہوتا ہے لیکن کسی کو نہیں پتا کہ اگلے دن کا سورج اس شخص کیلئے کیا کچھ لے کر آنے والا ہے تاہم ہمارے پاس نئے سال کے حوالے سے اپنے قارئین کو بتانے کیلئے بہت کچھ ہے۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والی ماہر فلکیات لیسا اسٹارڈسٹ کی جانب سے آئندہ برس کیلئے ہر برج کے حوالے سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ کس برج کیلئےسال کا کون سا مہینہ بدقسمت ثابت ہوگا۔

تو آئیے جانتے ہیں کہ لیسا کی پیش گوئی کے حوالےسے آپ کے لیے سال کا کون سا مہینہ پریشانی کھڑی کرسکتا ہے۔

برج حمل: اکتوبر
ماہرین نے نئے برس 2023 میں برج حمل کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کئی پیچیدگیوں کی پیش گوئی کی ہے تاہم اس برج کیلئے لیسا کا کہنا ہے کہ اکتوبر کا مہینہ ایک ایسا ماہ ہے جو برج حمل کے منصوبوں میں مشکلات کا سبب بنے گا لہٰذا اس ماہ کسی بھی بڑی تبدیلی سے گریز کریں ۔

برج ثور : اپریل
2023 برج ثور کی پروفیشنل زندگی کو ٹریک پر لانے کیلئے ایک اہم سال ثابت ہوگا تاہم اس کے باوجود اپریل میں برج ثور کیلئے کچھ مشکلات اور رکاوٹیں ضرور موجود ہیں۔ لیسا کے مطابق برج ثور سے تعلق رکھنے والے افراد اپریل کے ماہ اضافی تناؤ محسوس کریں گے لہٰذا اس برج کے حامل افراد اس ماہ کوئی بھی خطرہ مول لینے سے گریز کریں۔

برج جوزا: نومبر
لیسا اسٹارڈسٹ نے برج جوزا کے بد قسمت ماہ کے طور پر نومبر کا انتخاب کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جوزا کی ذاتی زندگی کیلئے نومبر مشکلات کا سبب بن سکتا ہے لہٰذااس ماہ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد کسی بھی مسائل میں الجھنے کے بجائے چھٹیوں کو انجوائے کریں۔

برج سرطان : دسمبر
برج سرطان کیلئے اس برس کئی مواقع موجود ہیں تاہم سال کے پہلے 6 ماہ برج سرطان کیلئے ذاتی زندگی اور کسی شخص کے قریب ہونے کے کئی امکانات ہیں لیکن سال کا آخری ماہ برج سرطان کو حاصل کی گئی کامیابیوں کیلئے جذباتی ( مثبت انداز میں) کرسکتا ہے۔

برج اسد: فروری
لیسا کے مطابق 2023 میں برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد کسی کیلئے سنجیدہ جذبات محسوس کریں گے لیکن سال میں دو مواقع ایسے ہیں جن پر ان کا تعلق اس کی مضبوطی کو جانچنے کیلئے آزمائش کا شکار ہوگا۔ لیسا کی پیش گوئی کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے چند روز بعد ہی آپ کے سابقہ پارٹنر کاآپ کی زندگی میں واپسی کا بھی امکان ہے۔

برج سنبلہ: اگست
لیسا کا کہنا ہے 2022 برج سنبلہ کیلئے ایک مشکل سال ثابت ہوا ہے کہ لیکن آئندہ برس برج سنبلہ کیلئے قدرے پرسکون ماحول کا باعث بنے گا تاہم اس کے باوجود 2023 میں اگست کا ماہ ہر برج سے تعلق رکھنے والے فرد کیلئے مشکل ترین ماہ ثابت ہوگا لیکن برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے فرد کیلئے مشکل ترین ثابت ہوگا لہٰذا اس ماہ محتاط انداز میں اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنائیں۔

برج میزان: ستمبر
برج میزان سے تعلق رکھنے والے افراد نئے برس زندگی میں توازن رکھنے میں مشکلات کا شکار رہیں گے ، یہی نہیں ستمبر کا ماہ دشواری کا باعث بن سکتا ہے اس ماہ میزان کے حامل افراد کے لیے ایک مستحکم طرز زندگی سیٹ کرنا مشکل ہوگا جس سے وہ مطمئن ہوسکے۔

برج عقرب: مئی
لیسا کے مطابق 2023 کا مہینہ برج میزان کے حامل افراد کیلئےکئی اتار چڑھاؤ کا باعث بن سکتا ہے تاہم مئی کا مہینہ برج عقرب سے تعلق رکھنے والے افراد کی زندگی میں افراتفری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

برج دلو : جولائی
لیسا کے مطابق 2023 میں برج قوس سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے جولائی کا ماہ نامناسب ثابت ہوگا کیوں کہ اس ماہ رومانوی زندگی میں مشکل انھیں ڈسٹرب کرسکتی ہے اس ماہ برج دلو کے مالی حالات میں بھی تنگی آسکتی ہے لہٰذا جولائی میں فضول اور بے دریغ خرچ سے گریز کریں۔

برج جدی :جنوری
برج جدی کیلئے سال کا آغاز کچھ اچھا ثابت نہیں ہوگا لہٰذا لیسا اس ماہ برج جدی سے تعلق رکھنے افراد کو اپنے فیصلوں پر غور اور بڑے فیصلے لینے گریز کا مشورہ دیتی ہیں تاہم جنوری درمیان میں برج جدی کیلئے راستے صاف نظر آنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں