14

مجھ سے شادی کے خواہش مند شخص نے زہر کھانے کی دھمکی دی: ارسلا صدیقی

پاکستانی اداکارہ ارسلا صدیقی نے انکشاف کیا کہ کسی نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور نہ ملنے پر زہر کھانے کی دھمکی بھی دی ۔

اداکارہ ارسلا صدیقی ایک نجی ٹی وی شومیں مہمان بنیں جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ کسی شخص نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور بات یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ انہیں اس شخص کی جانب سے شادی نہ کرنے پر زہر کھا کر مرجانے کی بھی دھمکی دی گئی۔

اداکارہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ تو میں نے اسے کہا کہ کھا لو زہر اور مرجاؤ، اس کے بعد میں نے اس کے مرنے کا 2 سال انتظار بھی کیا لیکن وہ ابھی تک زندہ ہے اور خوش ہے۔

اس پر میزبان کی جانب سے اداکارہ سے پوچھا گیا کہ تو آپ کو دکھ کس بات کا ہے جس پر اداکارہ ارسلا نے کہا کہ مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ میری بہن نے صحیح بولا تھا ارسلا کوئی کسی کے بغیر نہیں مرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں