12

بٹگرام پولیس نے صدام شاپنگ مال سے چوری کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا

بٹگرام ۔ بٹگرام پولیس نے صدام شاپنگ مال سے چوری کرنے والا گینگ گرفتار کر لیا، چوری شدہ رقم و سامان برآمد۔

تفصیلات کے مطابق فدا محمد ولد محمد طاہر سکنہ کالونی بٹگرام نے تھانہ سٹی بٹگرام میں رپورٹ درج کی کہ میرے دوکان نزد کچہری چوک سے رات کو کسی نے چوری کی ہے، جس پر تھانہ سٹی بٹگرام پولیس نے نامعلوم شخص/اشخاص کے خلاف مقدمہ علت نمبر 256 مورخہ 10.12.2022 جرم 380ppc درج رجسٹر کیا۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی جن کو ملزم/ملزمان کو جلد گرفتار اور چوری شدہ مال مسروقہ برآمد کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی بٹگرام انسپکٹر سجاد خان ،Io تھانہ سٹی بٹگرام اے ایس آئی محمد آیاز و دیگر ٹیم نے شب روز محنت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کی مدد سے نامعلوم ملزمان (1) بابر ولد احمد گلاب سکنہ کالونی بٹگرام (2) فواد ولد عالم زیب سکنہ چانجل کو ٹریس کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ رقم، بیگز، کوٹ، بوٹ، سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی ار سسٹم و دیگر چوری شدہ سامان برآمد کیا، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مقدمہ میں ملوث دو ملزمان (1) شہزاد ولد شاہ رحمان سکنہ توحید کالونی آجمیرہ (2) اظہار اللہ ولد کینپوش سکنہ خراڑی پہلے ہی گرفتار ہوکر بند سب جیل بٹگرام کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں