4

مانسہرہ پولیس نے غازیکوٹ میں دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کرلیا

مانسہرہ ۔ مانسہرہ پولیس نے غازیکوٹ میں دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کرلیا ، بین الصوبائی ڈکیت گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا،چاندی،نقدی اور وقوعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بمعہ2موٹرسائیکل برآمد کرلیئے۔

ملزمان میں مطیع الرحمن ولد اختر علی قوم راجپوت سکنہ ڈسکہ سیالکوٹ حال کراچی ، عابد محمود ولد خان وزیر قوم پٹھان سکنہ کوہاٹ حال کراچی ، عتیق الرحمن ولد شفیق الرحمن قوم اعوان سکنہ کشتڑہ گڑھی حبیب اللہ حال راولپنڈی ، حمزہ ولد خورشید قوم اعوان سکنہ کشتڑہ گڑھی حبیب اللہ حال راولپنڈی شامل ہیں (ڈی پی او مانسہرہ کی پریس کانفرنس)

تفصیلات کے مطابق 20-12-2022کو شمس الحق شاہ نامی شخص نے پولیس کو رپورٹ کی کہ دن (1:30) بجے 4 نامعلوم مسلح ڈکیت اسکے گھرواقع غازیکوٹ میں داخل ہوۓ اور اسلحہ کی نوک پر گھر میں موجود مستورات کو یرغمال بنانے کے بعد گھر سے 50تولے طلائی زیورات،1کلو چاندی کے زیورات اور 2لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔مذکورہ کی رپورٹ پرتھانہ سٹی مانسہرہ میں مقدمہ علت نمبر 1511مورخہ 20-12-2022جرم 392/34PPCدرج رجسٹر ہوا۔

ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے اس وقوعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن مانسہرہ حافظ جانس خان،ایڈیشنل ایس پی مانسہرہ عارف جاوید خان کی قیادت میں ڈی ایس پی ہیڈکواٹر حبیب الرحمن، تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ اوصداقت نثار،OIIارشد خان،ایس آئی سخاوت خان،ایس آئی شہزاد خان، ائے ایس آئی سعد خان اور انچارج کیو۔آر۔ایف احتشام شاہ پرمشتمل 2مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر انھیں ٹاسک دیا گیاکہ ڈکیتی کی اس واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتاری یقینی بنا کرملزمان سے لوٹا ہوا سونا،چاندی اور نقدی برآمدکی جائے۔

تفتیشی ٹیموں نے دن رات کی ان تھک محنت کے بعد مذکورہ بالا ملزمان کے قبضے سے دوران تفتیش لوٹے ہوئے50تولے طلائی زیورات،1کلو چاندی کے زیورات کے علاوہ پستول 9MMاسی طرح واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور 2عدد موٹرسائیکلیں،ماسک اور دستانے برآمد کرکے قبضہ پولیس کیئے۔

اس گینگ کے 2ملزمان کا تعلق کراچی سے ہے جنھوں نے دیگر ملزمان کو بطور سہولت کار اور شریک واردات بنا کر دن دیہاڑے اتنی بڑی ڈکیتی کا ارتکاب کیا لیکن مانسہرہ پولیس نے جناب ڈی پی او صاحب کی ہدایت پر 6دن کے قلیل عرصہ میں ناصرف ان نامعلوم ملزمان کا سراغ لگایا بلکہ انھیں گرفتار کرکے ان سے لوٹے ہوئے کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا،چاندی اور نقدی برآمد کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں