12

ڈپٹی کمشنر بٹگرام لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے حوالے سے معززین علاقہ اور واپڈا افسران کے ساتھ میٹنگ

بٹگرام ۔ تحصیل آلائی اور بٹگرام میں بجلی کے لوڈشیڈنگ اور دیگر مسائل کے حوالے سے معززین علاقہ اور واپڈا افسران کے ساتھ میٹنگ۔

آلائی کے ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر آفس میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر بٹگرام عرفان اللہ محسود کے ساتھ ملاقات کی اور ایک اہم میٹنگ میں شرکت کی۔

میٹنگ میں اسسٹنٹ کمشنر آلائی،تحصیل چئیرمن آلائی، ایکسین واپڈا، ایس ڈی او واپڈا، علاقہ مشران اور میڈیا نمائندگان بھی شریک ہوئے۔

میٹنگ میں بجلی لوڈشیڈنگ اور واپڈا کے دیگر مسائل میٹرز وغیرہ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیا جاۓ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی روک تھام کیلٸے کوششیں تیز کی جائیں تاکہ عوام کو مزید اذیت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایکسین پیسکو نے شرکاء کو یقین دلایا کہ بجلی کے حوالے سے تمام مسائل خاص کر لوڈشیڈنگ کی روک تھام کیلٸے بھر پور کوشش کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں