13

تحصیل کونسل مانسہرہ پریذائیڈنگ آفیسر انتخابات ڈرامائی شکل اختیار کرگیا

مانسہرہ ۔ تحصیل کونسل مانسہرہ پریذائیڈنگ آفیسر انتخابات ڈرامائی شکل اختیار کرگیاتحصیل چئیرمین شیخ شفیع کے آبائی علاقہ تناول کے ممبران تحصیل کونسل نے بھی آزادامیدوار ملک ممتاز کی حمایت کردی کامیاب ہو کر تحصیل کونسل کے تمام ممبران کوبرابری کی سطح پر فنڈ کی فراہمی یقینی بنواوں گا اورکرپشن کا خاتمہ اولین ترجیع ہوگی ۔

پھلڑہ میں ممبرتحصیل کونسل محمدسجاد کی رہائش گاہ پرمنعقدہ تقرہب میں تناول سے تعلق رکھنے والے ممبران تحصیل کونسل نے شرکت کی اس موقع پرخطاب میں شیر جنگ تنولی۔محمدنوید۔خرم خان ۔حاجی عاشق حسین ۔اور دیگر ممبران نے ملک محمدممتاز کی پریذائیڈنگ آفیسر تحصیل مانسہرہ انتخابات کیلئیے مکمل حمایت کااعلان کیا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیدوار تحصیل پریذائیڈنگ ملک محمدممتاز نے کہا کہ 91کے ہاوس میں ہمارے گروپ کو 70 ممبران کی حمایت حاصل ہے کامیاب ہوکر تحصیل کےتمام ممبران کوبرابری کی سطح پرفنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی اور کرپشن کاخاتمہ اولین ترجیع ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ جولوگ یہ دعوٰی کررہے تھے کہ تحصیل پریذائیڈنگ کوِئی خاص عہدہ نہیں آج حکومتی ممبران کولیکر ممبعان تحصیل کونسل کے پیچھے چکرلگا رہے ہیں ممبران تحصیل کی حمایت سے الیکشن کے روز مخالفین کودن میں تارے دکھائیں گے انھوں نے اپنی حمایت پر تمام ممبران کاشکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں