20

ریسکیو 1122 کے جوان گلیات میں شدید برف باری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کی خدمت میں پیش پیش

ایبٹ آباد : ریسکیو 1122 کے جوان گلیات میں شدید برف باری کے دوران سیاحوں اور مقامی لوگوں کی خدمت میں پیش پیش رہے۔


ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عارف خٹک کی قیادت میں ریسکیو جوان عوامی خدمت میں پیش پیش رہے۔ شدید برف باری کی وجہ سے 39 کے قریب گاڑیاں برف میں پھنس گئی تھی۔

ڈونگاگلی 4 ، کالاباغ 22 ، موچی ٹہارا 2 اور چرچ روڈ 3 کُنڈلہ توحید آباد 2 اور ایوبیہ سے 6 برف میں پھنسی گاڑیوں کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ تمام تر ریسکیو آپریشن کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر گلیات فہد مسعود کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں