5

سیاحتی مقام پیر چناسی برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے جاری ریسکیو آپریشن مکمل

مظفرآباد ۔ سیاحتی مقام پیر چناسی برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے جاری ریسکیو آپریشن مکمل۔

پیرچناسی سے تمام سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔ پیرچناسی کے مقام سے 200 سیاحوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

سیاحوں کے ساتھ موجود 30 ڈرائیورز کو بھی سراں کے مقام پر رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔سیکرٹری SDMA شاہد ایوب ،ڈپٹی کمشنر مظفرآباد طاہر ممتاز اور ایس ایس پی مرزا زاہد نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔

سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ مظفرآباد جیپ کلب کے رضاکاروں نے بھی برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے میں مدد کی۔سب لوگ محفوظ مقام پر پہنچا دیے گئے ہیں۔کل سیاحوں کو پیر چناسی جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سیاحوں کے ساتھ ڈرائیوز صبح موسم ٹھیک ہوتے ہی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق گاڑیوں کو مظفرآباد لے آئیں گے۔شدید موسمی صورتحال میں شہری سفر کے دوران احتیاط کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں