7

مانسہرہ ریٹائرڈآرمی سٹاف کی تنخواہ 6ماہ سے عدم اداٸیگی سیکیورٹی ملازمین نے احتجاج کا اعلان کر دیا

مانسہرہ ۔ ضلع بھر میں ڈیمز سمیت مختلف پروجیکٹس کے دفاتر میں سیکیورٹی پر تعینات ریٹائرڈآرمی سٹاف کی تنخواہ 6ماہ سے عدم اداٸیگی سیکیورٹی ملازمین نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ آرمی سٹاف اہلکار جنہیں کنٹریکٹ بیس پر پولیس بھرتی کرکے زیر تعمیر ڈیموں سمیت مختلف پراجیکٹس اور دفاتر پر سیکیورٹی فرائض کے لیے تعینات کیا گیا۔

اپنے فرائض انجام دہی کے باوجود سیکیورٹی اہلکار اپنی6ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہیں جن کے چولہے ٹھنڈے ہونے کا خطرہ ہے سیکیورٹی اہلکاروں نے اس حوالے سے جلد احتجاجی مظاہرے کے لیے تیاری اور رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں