16

مانسہرہ ماڈرن سٹریٹ فیصل کالونی میں صفائی مہم کا آغاز

مانسہرہ میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عدنان خان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمیٰ شاہ نے ماڈرن سٹریٹ فیصل کالونی میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا۔

ڈسٹرکٹ مانسہرہ فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمی شاہ فلورملز ایسوسی ایشن مانسہرہ کی جانب سے مانسہرہ فیصل کالونی ماڈرن سٹریٹ سٹی کی گلیوں کو خوبصورت بنانے کے لیے دیواروں پر پینٹ اور نقش نگاری کی اور گلیوں کو صاف ستھرا بنادیا۔

فوڈ کنٹرولر مس سیدہ عظمی شاہ کی طرف سے صفائی ستھرائی کا یہ پہلا احسن اقدام مانسہرہ کےعوام کے لیے ایک پیغام ہے۔ ڈی سی مانسہرہ ڈاکٹر عدنان نے اس ماڈرن سٹی کادورہ کیا اور فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمی شاہ. کے اس اقدام کو بیحدسراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں