21

مانسہرہ میں لوکل گورنمنٹ دیہی ترقیات کے ملازمین کااحتجاجی مظاہرہ

مانسہرہ ۔ صوبائی وزیر اقبال وزیر کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ کے آفس پرحملہ اورعملہ کویرغمال بنانے کیخلاف مانسہرہ میں لوکل گورنمنٹ دیہی ترقیات کے ملازمین کااحتجاجی مظاہرہ اقبال وزیر کی برطرفی اور مقد مہ کے اندراج کامطالبہ۔

اے ڈی لوکل گورنمنٹ توصیف احمد ۔صدر سیکرٹریز ایسوسی ایشن محمدتوفیق۔امتیاز خان کی سربراہی میں ضلع کونسل سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اے ڈی لوکل گورنمنٹ توصیف احمد نے کہا غیر قانونی طور پرملازمین کی بھرتی کیلئیے صوبائی وزیر اقبال وزیر نے پشاور ڈی جی آفس پرحملہ کر تین گھنٹے تک ساٹھ افراد کے پمراہ عملہ کویرغمال بنایا جسکے خلاف صوبہ بھر میں احتجاج اور دفاتر کی تالہ بندی جاری ہے جوکہ مذکورہ وزیر کی برطرفی۔

مقدمہ کے اندراج اعلٰی سطحی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام تک جاری رہے گا اور ویلج کونسلز اور اے ڈی آفسز بند رہیں گے اور سرٹئیفکیٹ برتھ۔ڈیتھ۔میرج جاری نہیں کئیے جائیں گے اس سلسلہ میں منتخب نمائندے اور عوام تعاون کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں