19

نیلی شنگ سے چھتر پلین تک برف ہٹا کر شاہراہ ریشم کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے

بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام ڈپٹی کمشنر بٹگرام جناب محمد عرفان اللہ محسود صاحب کی خصوصی ہدایت پر این ایچ اے سٹاف نے نیلی شنگ سے چھتر پلین تک برف ہٹا کر شاہراہ ریشم کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے برف باری کے دوران عوام,مسافروں اور خاص طور پر سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداران صاحبان کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کا ٹاسک سونپ دیا ہے ۔

اس دوران بٹگرام پولیس کے جوان بھی چھتر شارکول کے مقام پر نہ صرف عوام اور سیاحوں کی خدمت کیلئے موجود ہیں بلکہ برف میں پھنسنے والی گاڑیوں کو نکالنے میں مدد بھی کر رہے ہیں۔

چھتر شارکول میں برف باری دیکھنے کیلئے آنے والے سیاح حضرات,مسافروں کو برف میں ڈرائیونگ کے حوالے سے مناسب ہدایات بھی دے رہے ہیں۔

عوام کسی بھی مسئلہ کے حوالے سے مندرجہ ذیل نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں۔👇
ڈپٹی کمشنر کنٹرول روم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(0997 310136)
ریسکیو بٹگرام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(0997 310184)
پولیس کنٹرول روم بٹگرام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(0997 311304)
ایمرجنسی نمبر ریسکیو بٹگرام . . . . (1122)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں