5

کنگ عبداللہ ہسپتال میں صفائی پر مامور کنٹریکٹ کنسول کمپنی ملازمین4ماہ سے تنخواہوں سے محروم

مانسہرہ ۔ کنگ عبداللہ ہسپتال میں صفائی پر مامور کنٹریکٹ کنسول کمپنی ملازمین4ماہ سے تنخواہوں سے محروم ادھار دینے والے بھی مکر گٸے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کا امکان۔

تفصیلات کے مطابق کنگ عبداللہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے شعبہ پر کنسول کمپنی معاہدہ کے تحت کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین گزشتہ4ماہ سے ڈیوٹی کرنے کے باوجود تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ادھار دینے والے افراد نے بھی ایک ماہ بعد سے ہی منہ موڑ لیا ہے جس پر کنٹریکٹ صفائی ستھرائی ملازمین کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کا خطرہ ہے عوامی و سماجی حلقوں نے فوری طور پر مذکورہ ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں