19

اوگی۔گھر میں مسلح ڈکیتی۔ملزمان 10تولہ طلائی زیورات‘نقدی لوٹ کر فرار

اوگی ۔ اوگی کے گاؤں بنکوٹ میں گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مسلح ڈکیت اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 10تولہ طلائی زیورات‘نقدی اورقیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گاوں بنکوٹ کے شفیع کے گھر6مسلح نقاب پوش ڈکیت داخل ہوئے اور اہلخانہ کو ایک کمرے میں یرغمال بنا کربندکیا۔

گھر کی جامع تلاشی کے دوران10تولہ سونا،3 لاکھ روپے نقدی اورقیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہوگئے۔وقوعہ کی اطلاع پراوگی پولیس جائے وقوعہ پہنچ گئے

اورملزمان کاسراغ لگانے کیلئے جدیدذرائع سے تفتیش شروع کردی،پولیس نے جائے وقوعہ سے فنگرپرنٹس حاصل کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں