5

تعمیر وطن مانسہرہ کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات

تعمیر وطن مانسہرہ کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات۔ پلے گروپ سے آٹھویں جماعت کے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں گولڈ میڈلز‘سلورمیڈلز‘برانز میڈلزاورتعریفی اسناد تقسیم۔

محنتی فیکلٹی ممبران کے بھی وارے نیارے۔تعمیر وطن پبلک سکولز اینڈ کالجز‘گروپ آف ایجوکیشن مانسہرہ کیمپس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایئر کموڈور محمد سیف الاسلام کی نگرانی میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل تعمیر وطن ملک محسن سعید جبکہ اعزازی مہمان گرامی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کم پرنسپل ملک احسن سعید تھے۔

تقریب میں پلے گروپ سے آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات میں 95فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 910طلباء وطالبات کو گولڈ میڈلز‘92.5فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 261طلباء وطالبات کو سلور میڈلز‘90فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے237 طلباء وطالبات کو برانز میڈلز جبکہ 80فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 2302طلباء وطالبات کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

تقریب میں بہترین کارکردگی مظاہرہ کرنے والے سٹاف ممبران کو بھی گولڈ میڈلز‘کیش پرائزز اورحسن کارکردگی سرٹیفکیٹس سے بھی نواز ا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں