6

سستا سرکاری آٹا کی کوالٹی

ضلع تورغر ۔ ڈائریکٹر فوڈ جناب ریحان گل خٹک ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہزارہ ڈویژن جناب شیواز طارق اور ڈپٹی کمشنر تورغر جناب انور زیب خان کی خصوصی ہدایات پر آج ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تورغر عامر خالد نے تھاکوٹ فلور ملز ضلع شانگلہ کا وزٹ کیا۔

سستا سرکاری آٹا کی کوالٹی ، وزن اور ڈیلرز کو جاری کردہ سستا سرکاری أٹا ریکارڈ کو چیک کیا گیا ۔ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیےمل انتظامیہ کو سخت ہدایات جاری کی گئیں ۔

آٹے کی کوالٹی ، وزن اور فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں