5

ملک بھر کی طرح مانسہرہ میں بھی ایل پی جی سستی کردی گئی

مانسہرہ ۔ مائع پیٹرولیم گیس ( ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر 136روپے86 پیسے سستا کر دیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری سے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 2411 روپے 29 پیسے ہوگی۔

اس فیصلے سے پورے پاکستان بالخصوص مانسہرہ کی عوام نے سکھ کا سانس لیا ۔ عوام کا کہنا تھا کہ چلیں کسی چیز میں تو ریلیف ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں