7

پولیس کانسٹیبل ارشد تنولی قتل کیس: چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

ایبٹ آباد ۔ پولیس کانسٹیبل ارشد تنولی قتل کیسں : چار نو جوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا تھانہ کینٹ میں تعینات ارشد تنولی نامی کانسٹیبل کو تھانہ میرپور کی حدود میں واقع شارجہ ہوٹل میں قتل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر نعش کو ایوب میڈیکل ہسپتال منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے چار نوجوانوں کو قتل کے شعبہ میں حراست میں لے لیا ہے ۔

واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی ہے ۔ جس سے تفتیش کا دائرہ کا مزید وسیع کر دیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں