5

ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس

ایبٹ آباد ۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ڈی ایم اوایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عائدہ قریشی نےنومبر 2022 کی کارکردگی اور گزشتہ سٹیرنگ کمیٹی کی کارکردگی اور منٹس پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے محکمہ تعلیم کو سکولوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے تعلیم کی بہتری، سکولوں میں بنیادی ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ڈی ای اومیل، فیمیل کو ہدایات جاری کیں۔ ماڈل کلاس رومز کے حوالے سے سٹوڈنٹس کو بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے طلبہ کے لیے دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید طریقہ تعلیم پر عملدرآمد پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے سکول کے انتظامی سٹاف ٹیچرز کی آسامیاں پر کرنے، پانی کی ہمہ وقت فراہمی، بجلی کی فراہمی، سکولز کی مرمت اور باؤنڈری والز کے ایشوز کے حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

ماسٹرٹیچرز کے زریعے دیگر ٹیچرز کی ٹریننگ کے لیے سپیشل ٹریننگ کا انعقاد کیا جائے تاکہ بچوں کو دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق تعلیم و تربیت کی جائے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے مقابلوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

سول ڈیفنس اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے اسکاوٹنگ کے لیے طلبہ و طالبات سے آگاہی اور رجسٹریشن یقینی بنائیں تا کہ طلبہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کسی بھی صورتحال کی صورت میں اپنا کردار ادا کریں۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے محکمہ تعلیم طلبہ میں سوشل ورک، احساس زمہ داری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے آگاہی اور عملدرآمد یقینی بنائیں. محکمہ تعلیم اساتذہ کو پیرنٹ ٹیچر میٹنگ کے حوالے سے اساتذہ کے لیے گائیڈ لائنز ترتیب دیں تا کہ پیرنٹ ٹیچر فورم کو مفید بنایا جائے۔

پیرنٹ، ٹیچر سٹوڈنٹ اسمبلی، پیرنٹس ڈے کے عنوان سے سکولز میں اسمبلی کا انعقاد یقینی بنایا جائے تا کہ اساتذہ اور والدین بچوں کی تعلیم میں بہتری اور مسائل کے حل کے لیے اقدامات یقینی بنائیں۔ دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق سکولوں میں موجود آئی ٹی لیب کے زریعے بچوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

طلبہ میں تعلیم کی اہمیت اور کتاب پڑھنے کی عادت کے فروغ کے لیے محکمہ تعلیم میل اور فیمیل سکولوں میں لائبریریوں کی صورتحال کو بہتر بناتے ہوئے، بچوں کے لیے لائبریریوں میں کتابوں کی فراہمی، طلبہ کو آن لائن بکس، ریسورسس کی فراہمی یقینی بنائیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس آفریدی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمحمد تنویر ملک، ڈی ایم او ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی عائدہ قریشی، ڈی ای او فیمیل، اکاونٹس آفیسرایبٹ آباد اور محکمہ تعلیم کے دیگر افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں