3

ریسکیو 1122 بٹگرام / سالانہ رپورٹ برائے سال 2022

ریسکیو 1122 بٹگرام / سالانہ رپورٹ برائے سال 2022

ریسکیو 1122 بٹگرام نے سال 2022 میں بھی معمول کے مطابق خدمات فراہم کیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بٹگرام وحید خان کی تفصیلات کےمطابق‏‎ریسکیو1122‬بٹگرام نےسال 2022 میں 1195 ایمرجنسیز میں خدمات فراہم کیں،

جس میں روڈ ٹریفک ایکسیڈینٹ کے 147 ، ڈوبنے کے 07 ، سلنڈر/بلاسٹ کی 01 ، گولی لگنے کے 07 اورمیڈکل کے 844 ایمرجینسیز میں بروقت ریسپانس دی گئی ہیں۔

مختلف حادثات میں 115گاڑیوں کو ریکور کیا گیا۔
آگ لگنے کی واقعات میں 74مختلف ایمرجنسیوں میں بروقت رسپانس دیا گیا۔

ہسپتال ریفرل سروسز میں مجموعی طور پر 744 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جس میں بٹگرام کے مختلف ہسپتالوں سے 263 مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام میں منتقل کیا گیا جبکہ 562 مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام سے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کئے گئے۔

کنٹرول روم انچاج محمد وقار کے مطابق سال 2022 میں مجموعی طور پر کنٹرول روم کو 194,899 کالز موصول ہوے۔

جس میں 127,606 غیر ضروری کالز ، 66100 معلوماتی/ ڈراپ ودیگر کالز موصول ہوئیں۔

ریسکیو 1122 بٹگرام خیبر پختونخوا حکومت اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کی ہدایات کی روشنی میں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بٹگرام وحید خان کی سربراہی میں شب و روز عوام کی خدمت کے لئے تیار ہیں۔

بٹگرام کے عوام کسی بھی ایمرجینسی سے نمٹنے کیلے 1122پر مفت کال کرکے 24 گھنٹے ریسکیو کی خدمات حاصل کرسکتے ہیں ۔
میڈیاکوارڈینیٹر ریسکیو 1122 بٹگرام محمد صلاح الدین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں