5

ریسیکو1122مانسہرہ نے سال 2022کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مانسہرہ ۔ ریسیکو1122مانسہرہ نے سال 2022کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ریسکیو1122 مانسہرہ نے ایک سال کے دوران 4137 ایمرجنسیسزمیں اپنی خدمات فراہم کیں.

ریسیکو1122کی جانب سے ہفتہ کے روز جاری کارکردگی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ریسکیو 1122 کنٹرول روم مانسہرہ کو 2لاکھ 74ہزار26کالز موصول ہوئیں، جن میں 2 لاکھ 69ہزار889فیک کالز شامل ہیں۔

سال2022 کے دوران ٹریفک حادثات کے 269، میڈیکل ایمرجنسی کے 1310، آگ لگنے کے 181، گولی لگنے کے 22، دریا پانی میں ڈوب جانے والی 18 دیگر و ایمرجنسی 83 ایمرجنسیز شامل ہیں۔ ان ایمرجنسی واقعات میں 2348 افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔مختلف حادثات میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے.

ریسکیو 22 11 مانسہرہ کی ریفریل ایمبولینس سروسز کی کارکردگی میں بھی سال 2022 کے دوران ریسکیو اہلکاروں نے ریفریل ایمبولینس سروس کے ذریعے 2253 ایمرجنسی میں ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک شفٹنگ کے خدمات سرانجام دیے۔

ضلع سے باہر 1486۔ڈسٹرکٹ کث مختلف ہسپتالوں میں 767 مریضوں کو منتقل کیا گیا۔حکام بالا کی ہدایت پر مانسہرہ گرد نواح میں 60سے زائد سکول وکالجز میں ریسکیو اویرنس پروگرام کیے گئے جہاں پر طلباء طالبات کو ایمرجنسی ریسکیو سروس کے بارے میں بتایا گیاکہ ایمرجنسی میں ریسکیو سروسیز کیسے حاصل کرنے ہیں‘ فرسٹ ایڈ کا طریقہ کار بھی بتایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں