20

ایبٹ آباد۔پاکستان ٹیلنٹ کونسل کے زیراہتمام نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ تقریب کا انعقاد

ایبٹ آباد۔ پاکستان ٹیلنٹ کونسل نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں سالانہ ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ 28ویں ایوارڈ تقریب کی صدارت جسٹس قاضی غضنفر خان نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی سپریم کورٹ کی سینئر وکیل راحیلہ مغل ایڈووکیٹ تھیں۔تقریب میں 36 شخصیات کو ایوارڈ سےنوازا گیا۔

جس میں مختلف محکموں،سماجی شعبوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مردو خواتین کو ایوارڈ دیئے گئے۔اس سلسلہ میں تقریب کا انعقاد ایبٹ آباد پریس کلب کے ہال میں کیا گیا۔

جس میں پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس قاضی غضنفر خان،چیف کنزرویٹر اعجاز قادر،صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم،صدر ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد ملک امجد علی ایڈووکیٹ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر اعوان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال اور دیگر سرکردہ افراد شریک تھے۔

اس موقع پرمیڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عامر اسرار،صدر ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ وقاص رضا خان،ڈاکٹر منہاج الحق سابق ڈی ایچ او،چیف کنزرویٹر اعجاز قادر،صدر ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد ملک امجد حسین اعوان ایڈووکیٹ،کنزرویٹر محمد یوسف خان، انسپکٹر سردارطاہر سلیم،انسپکٹر خان افسر خان،سینئر صحافی سید کمال حسین شاہ،ضلعی ایجوکیشن آفیسر ملک تنویر اعوان،

صدر ڈسٹرکٹ بار مانسہرہ وقاص رضا،الیکڑانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سہیل عباسی،سپورٹس رپورٹر شوکت حسین،آرٹسٹ وقار فانی،ڈاکٹر وقار کاظمی،معروف نعت خواں نعیم برادران،وائس چیئرمین کینٹونمنٹ بورڈ فواد علی جدون،ممبر کینٹ بورڈ ناصر سلیمان عباسی اور دیگر کو ایوارڈز اور محکمہ صحت کے فرنٹ لائن ورکر کو خصوصی اسناد بھی دی گئیں۔

تقریب میں مہمان خصوصی جسٹس قاضی محمد غضنفر خان،سینئر قانون دان راحیلہ مغل ایڈووکیٹ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال،بانی پاکستان ٹیلنٹ کونسل سجاد شاہ نے خطاب کیا

۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیلنٹ کونسل وزارت کھیل،ثقافت سیاحت سے الحاق شدہ ہے۔جو ہر سال نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں ایوارڈز تقریب کا انعقاد کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں