5

تعمیر وطن ایبٹ آباد کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب، پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں میڈلز تقسیم

تعمیر وطن ایبٹ آباد کیمپس میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ پلے گروپ سے آٹھویں جماعت کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات میں گولڈ، سلور اور برانز میڈلز سمیت تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں، محنتی فیکلٹی ممبران کو بھی میڈلز اور کیش پرائزز سے نوازا گیا۔

پلے گروپ سے آٹھویں جماعت تک سالانہ امتحانات میں 95 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 910 طلباء و طالبات کو گولڈ میڈلز اور 92.5 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 261 طلباء و طالبات کو سلور میڈلز سے نوازا گیا۔

90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 237 طلباء و طالبات کو برانز میڈلز اور 90 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والے 2302 طلباء و طالبات کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔ دوران سال 2022ء کے بہترین والدین اور سال کے بہترین طلباء و طالبات کو بھی انعامات دیئے گئے۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سکول کے ایم ڈی ملک احسن سعید نے کہا کہ آنے والے دور میں تعمیر وطن ملٹری اور کیڈٹ کالجز سے بہت بہتر ہو گا، ہم محنت پر یقین رکھتے ہیں، ہمارا سکول اس وقت ضلع ایبٹ آباد اور ضلع مانسہرہ میں ٹاپ پوزیشین پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں