22

تھانہ سٹی حدور دارہ میں اراضی قبضہ تنازعہ طول پکڑ گیا

مانسہرہ۔ تھانہ سٹی حدور دارہ میں اراضی قبضہ تنازعہ طول پکڑ گیا لاری اڈا پولیس چوکی کی بروقت کاروائی تعمیراتی کام فوری روکوادیا گیا۔ ملوث افراد لاری اڈہ چوکی میں پابند سلاسل متاثرہ محمد جہانگیر عالم کی درخواست پر فوری کاروائی۔

تھانہ سٹی کی حدود دارہ قاری غلام نبی کے رہائشی محمد جہانگیر عالم ولد محمد مسکین نے لاری اڈا چوکی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میری ذاتی راضی 20 مرلہ ڈیڑھ سال قبل جعفر ولد جان ویز اور کاشف ولد جان عالم پر فروخت کی گئی۔

اور حفاظتی گیٹ اور دیواریں بھی لگائی گئی تاہم فیصل شاہ رضا شاہ جواد شاہ رجب علی شاہ توفیق شاہ پسران منصف شاہ نے دیگر نامعلوم افراد کے ہمراہ قبل ازیں بھی مذکورہ پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی جسے اہل محلہ نے لاری اڈا چوکی سٹاف کے ساتھ مل کر ناکام بنایا اور اس پر میں نے مقامی عدالت میں سٹے بھی لیا ۔

جس پر مذکورہ کیس مقامی عدالت میں زیر سماعت ہے گزشتہ روز مذکورہ بالا شاہ برادران دوبارہ نامعلوم افراد کے ہمراہ گیٹ اکھاڑ کر پلاٹ میں گھس گٸے دیواریں توڑ ڈالی اور قبضہ کی نیت سے بلاک بلڈنگ مٹیریل لا کر تعمیرات شروع کر دی۔

جس پر لاری اڈہ پولیس چوکی انچارج ندیم خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے نامزد افراد کو موقع پر بمعہ پولیس نفری جاکر تعمیراتی کام سے روک دیا اور لاری اڈا چوکی میں دی گئی درخواست پر بروقت کارواٸی کی اس حوالے سے جلد مزید انکشافات و اصل حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں