16

خڑا میرا کوٹکے سکول میں ریسکیو 1122 کی طلباء وطالبات کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

مانسہرہ ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ حفیظ الرحمن صاحب کی ہدایت پر
ٹریننگ ونگ ٹیم نے پاک پبلک سکول خڑا میرا کوٹکے مانسہرہ کے طلبا و طالبات کے لیئے ایک دن کی فرسٹ ایڈ اینڈ فائر سیفٹی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

طلبا و طالبات کو فرسٹ ایڈ ٹریننگ، شفٹنگ اور آگ سے بچاؤ کے بارے میں آگاہی، لیکچرز اور عملی مشقیں کروائی گئی۔

فرسٹ ایڈ ٹریننگ اور شفٹنگ کا مقصد کسی بھی ناگہانی ایمرجنسی کی صورت میں متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنا اور متاثرہ علاقے سے متاثرہ افراد کو منتقل اور آگ لگنے کی صورت میں بچاؤکرنا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں