16

سی این جی کی ایل پی جی سلنڈرز میں غیرقانونی فلنگ کے خلاف کارروائی

ایبٹ آباد ۔ حکومتی ہدایات کے مطابق سوئی گیس کی فلنگ/ ٹرانسپورٹ کے لیے پلاسٹک، سلنڈرزکے استعمال پر کاروائی جاری ہے۔

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر ثقلین سلیم نے اتوار کے روز مری روڈ پر ایل پی جی ڈیلرز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سی این جی کی ایل پی جی سلنڈرز میں غیر قانونی فلنگ، فروخت کا نوٹس لیا ۔

اور خلاف ورزی پرمتعلقہ ڈیلرز کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔شہری اپنی شکایات اور قیمتی آرا سے ضلعی انتظامیہ کو ضلعی کنٹرول روم پر مطلع کر سکتے ہیں۔فون نمبر: 09929310553۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں