18

ضلع ہری پور میں بجلی ٹرانسفارمر چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

ہری پور۔ ضلع ہری پور میں بجلی ٹرانسفارمر چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتیں کنٹرول نہ ہو سکیں ہری پور پولیس ٹرانسفارمر چوروں تک پہنچنے میں ناکام تھانہ کھلابٹ کی حدود گاؤں قاضیاں میں نامعلوم چور ٹیوب ویل کا ٹرانسفارمر کھول کر قیمتی کوائل چوری جبکہ خالی باڈی کھیتوں میں پھینک کرفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

ضلع ہری پور میں ایک عرصہ سے بجلی کے ٹرانسفارمر چوری ہونے کی وارداتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ہری پور پولیس ٹرانسفارمر چوروں تک تاحال نہ پہنچ سکی جس کی وجہ سے آۓ روز مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمر چوری ہونے کی وارداتیں رونما ہو رہی ہیں ۔

باخبر ذرائع کے مطابق کہ تھانہ کھلابٹ کی حدود گاؤں قاضیاں میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات کو نامعلوم چور گروہ نے انتہائی دیدہ دلیری سے ٹیوب ویل کے ٹرانسفارمر کو کھول کر اندر سے قیمتی کوائلیں اور فرنس آئل چوری کرکے ٹرانسفارمر کی خالی باڈی کو کھیتوں میں پھینک کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی کمزور گرفت اور ناقص تفتیش کی بدولت ضلع ہری پور میں ایک عرصہ سے بجلی ٹرانسفارمر کی بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر کنٹرول جبکہ ٹرانسفارمر چور گروہ بے نقاب نہ ہو سکا شہریوں کی کثیر تعداد نے ڈی آئی جی ہزارہ سے ٹرانسفارمر چور گروہ کی فی الفور گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں