17

مسوال میں چورگروہ قیمتی مالیت کی بکریاں چرا کر لے گئے

مانسہرہ۔ تھانہ خاکی حدود مسوال میں رسہ گیر مویشی چور گروہ متحرک نئے ایس ایچ اوکو پہلی سلامی۔ چورگروہ قیمتی مالیت کی بکریاں چرا کر لے گئے۔

مقامی تھانہ میں درخواست درج تاحال چور گرفت میں نہ آسکے گزشتہ روز تھانہ خاکی حدود مسوال کے رہائشی سید مسکین شاہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری چار قیمتی بکریاں رات گئے۔

نامعلوم چور کھول کر لے گئے اس حوالے سے تھانہ خاکی میں اطلاعی رپورٹ درج کرا دی گئی لیکن تاحال نامعلوم بکری چوروں کا پتہ نہ چل سکا۔

متاثر مسکین شاہ آف مسوال نے اعلی پولیس حکام و ایس ایچ او تھانہ خاکی سے مطالبہ کیا کہ نامعلوم چوروں کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور میری قیمتی بکریاں برآمد کرکے میرے حوالے کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں