5

ہائی سکول میرپور کے طلباء شدید سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، احمد نواز جدون

ایبٹ آباد ۔ قومی وطن پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون نے کہا ہے کہ میرپور ہائی سکول کا کام گذشتہ ایک دہائی سے التوا کا شکار ہے اور طلباء شدید سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں، صوبائی حکومت اس سلسلہ میں اپنا کردار ادا کرے اور ہائی سکول کا کام فی الفور شروع کروائے۔

یہاں ایک بیان میں احمد نواز خان جدون نے کہا کہ سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی گزشتہ ایک دہائی سے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں، ان کا فرض ہے کہ اس سلسلہ میں وہ اپنا کردار ادا کریں، وفاقی حکومت کا اس میں کوئی بھی کردار ہو تو بتایا جائے اس کی ذمہ داری وہ لیتے ہیں لیکن اس کی تعمیر میں مزید التوا طلباء و تعلیم دشمنی کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا افسوس ہے کہ منتخب نمائندے اپنے علاقہ کے ساتھ اور اپنے عہدوں کے ساتھ انصاف نہیں کر پاتے، اسمبلی میں اراکین کو بولنے کا موقع ملتا ہے تو یہ مسائل ہی بھول جاتے ہیں ۔

ہائی سکول میرپور پر کئی سالوں سے سیاست ہو رہی ہے لیکن اب کسی کو سیاسی دکان نہیں سجانے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا بنیادی حق ہے اور اس کیلئے ہم ہر سطح پر جانے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں