16

گیس کی فراہمی اولین ترجیح

ہریپور ۔ ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد فواد خان نے کہا ہے کہ سیکشن 144 Cr.P.C کے تحت گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور چونکہ موسم سرما میں بڑھتی ہوئی طلب کے دوران گھریلو صارفین کو سپلائی کو یقینی بنانا ھےاور گیس کی سپلائی تیز رفتاری سے کم ہو رہی ہے۔

اور چونکہ موجودہ کم گیس پریشر اور موسم سرما میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث ضلع ہری پور میں گیس کے کم پریشر کی صورتحال کی نگرانی کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد فواد خان نے کہا کہ عوام کے مفاد میں سی این جی پمپس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد کرنا اور گیس کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا ناگزیر ہے تاکہ موسم سرما میں پورے ضلع کے گھریلو صارفین کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر ہری پور محمد فواد خان نے کہا کہ جنوری 2023 سے 31 جنوری 2023 تک ضلع ہری پور کی ریونیو حدود میں سی این جی پمپس بند رھیں گے اور اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف 188 P.P.C کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

یہ حکم 1 جنوری 2023 سے فوری طور پر نافذ ہو جائے گا اور 31 دنوں تک نافذ رہے گا جب تک کہ اس میں ترمیم یا واپس نہ لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں