7

داسوں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تحصیل ھربن بھاشہ کے متاثرین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک

اپر کوہستان ۔ داسوں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تحصیل ھربن بھاشہ کے متاثرین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اب ناقابل برداشت ھوچکا ھے.تحصیل چیئرمین اسداللہ خان کا کہنا ہیکہ ایریاں ڈویلپمینٹ فنڈ میں شناکی کو مکمل نظرانداز کرنے کے بعد اب متاثرین کے اراضی جات اور مکانات کے خسرہ جات پر معاشی دہشت گردی کی گی ہیں ۔

تفصیل اس اجمال کی کچھ یوں ھے کہ داسوں ڈیم سے متاثر ھونے والے شناکی کے متاثرین کے مکانات کو بلاوجہ بدنیتی پر خسرہ جات کاٹ دیں گئے ہیں جو کے متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہیں ,اس بارے میں ڈی ,سی اپر اور جی ایم سے بات چیت کی جا رہی ھے۔

اگر داد رسی نا کی گئ تو سخت احتجاج کیا جائے گا ۔GIS نامی ادرے کی بےجا مداخلت کی وجہ سے متاثرین میں غم وغصے کی لہر موجود ھے جو کسی بھی وقت لاوے کا صورت اختیار کرسکتی ھے ۔

ارباب اختیار بروقت ازالہ کریں بصورت دیگر متاثرین کو روکنا میرے آپ کے اختیار میں نہیں ھوگا قبل از وقت خبردار کرہا ھوں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں