6

سیدہ عظمیٰ شاہ کی فلور ملز پر دبنگ انٹری معیار کوالٹی اور مقدار کے حوالے سے سخت ہدایات جاری

مانسہرہ۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمیٰ شاہ کی فلور ملز پر دبنگ انٹری معیار کوالٹی اور مقدار کے حوالے سے سخت ہدایات جاری ڈی ایف سی کے خلاف منفی پراپیگنڈے کی عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے شدید مذمت شر پسند عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کا عوامی مطالبہ۔

عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمیٰ شاہ کے خلاف شر پسند عناصر کی جانب سے کئے گئے منفی پراپیگنڈے کی شدید مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ شر پسند عناصر نے سعد فلور ملز پشاور کی بوریوں کی تصویر لگا کر فرض شناس اور دیانت دار ڈی ایف سی سیدہ عظمیٰ شاہ کے خلاف ناکام منفی پراپیگنڈہ کی کوشش کی جسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

عوامی وفد نے کہا کہ مزکورہ ویڈیو میں سعد فلور ملز پشاور کے تھیلے دکھاۓ جبکہ ضلع بھر میں مانسہرہ کی فلور ملز کوٹہ کے مطابق معیار کوالٹی اور مقدارکے ساتھ سرکاری احکامات کو مدنظر رکھتے ہوۓ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سیدہ عظمیٰ شاہ اور ان کی ٹیم کی کڑی نگرانی میں پیکنگ کر کے سیل پوائنٹس پر پہنچایا جاتا ہے ۔

جہاں سے ضلع بھر کی عوام کو سرکاری معیاری آٹا کی ترسیل کی جاتی ہے عوامی و سماجی حلقوں نے منفی پراپیگنڈہ کرنے پر شرپسند عناصر کی شدید مذمت کی اور بہترین کارکردگی اور سرکاری آٹا کی بہترین نگرانی میں عوام کو ترسیل پر ڈی ایف سی سیدہ عظمیٰ شاہ اور ان کی ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں