18

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی جانب سے پبلک لائبریری میں کتاب میلہ کا انعقاد

مانسہرہ ۔ ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی جانب سے پبلک لائبریری میں کتاب میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا مقصد کتاب پڑھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور عام لوگوں میں پبلک لائبریری کی موجودگی کے حوالہ سے آگاہی پھیلانا تھا۔

اس کے علاوہ سرکاری اور نجی اداروں کے طلباءکے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ کتاب بینی کے شوقین افراد نے کتاب میلہ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کتاب میلوں کا انعقاد ضرور ہونا چاہئے۔

اس طرح سستے داموں کتب بینوں کو بہترین کتابیں مل جاتی ہیں جن سے بڑی معلومات حاصل ہوتی ہیں، کتاب میلے کتب بینی کے شوق کو بڑھانے میں بڑی مدد فراہم کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں