7

ضلع مانسہرہ میں تحصیل تناول کے قیام کا اعلان

مانسہرہ ۔ مانسہرہ میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مانسہرہ میں تحصیل تناول کے قیام کا اعلان کردیا گیا۔

جس کے ضمن پوری قوم تنولی اور علاقہ تناول میں بسنے والی دیگر اقوام کو بھی بہت بہت مبارکباد پیش کرتے ہیں!

ضلع مانسہرہ میں شامل علاقہ تناول اس وقت ضلع مانسہرہ کی تین تحصیلوں میں شامل ہے۔ جس میں تحصیل اوگی ، تحصیل دربند اور تحصیل مانسہرہ شامل ہے۔

تصویر میں دکھایا گیا نقشہ پورے علاقہ تناول کا ہے جسے مختلف تین رنگ جو کہ علاقہ کو ضلع ہری پور ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں تقسیم ہوا تناول دکھا رہے ہیں۔

اسی میں سبز رنگ ضلع مانسہرہ میں شامل علاقہ تناول ہے۔
جس میں ضلع مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں تناول کی 3 یونین کونسلیں شیرگڑھ ، بانڈی شنگلی اور کروڑی شامل ہیں جبکہ تحصیل دربند ہے ہی تین یونین کونسلوں پر مشتمل ہے

اور وہ تینوں علاقہ تناول میں آتی ہیں جن میں نکہ پانی ، دربند اور درہ شنایہ شامل ہیں اور تحصیل مانسہرہ میں تناول کی سات یونین کونسلیں شامل ہیں جن میں لساں نواب ، ساون میرا ، پھلڑہ ، پڑھنہ ، لساں ٹھکرال ، جلو اور بحالی شامل ہیں۔

یعنی کہ ضلع مانسہرہ میں شامل علاقہ تناول کی یونین کونسلز کی کُل تعداد 13 ہے۔ اگر تناول کے علاقہ کو مذید تقسیم نہ کیا جائے تو نئ بننے والی تحصیل میں علاقہ تناول 7 یونین کونسلیں جو اس وقت تحصیل مانسہرہ میں شامل ہیں انہیں نئ تحصیل تناول میں شامل کیا جائے۔

نقشہ دکھانے کا مقصد قارئین کو یہ بتانا ہے کہ یہ تمام علاقے تناول کا حصہ ہیں۔ جو کہ مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں تقسیم ہو کر تقسیم در تقسیم ہو گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں