16

عوام کو سبسڈی آٹا کی فراہمی، گندم کے سٹاک اور فلورز مل کو گندم کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات

ہریپور ۔ ڈپٹی کمشنر ہر ی پور کی خصوصی ہدایا ت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر Iہر ی پور نے مندرجہ ذیل سرگرمیا ں انجام دیں۔ہمراہ نمائندہ محکمہ خوراک ہریپور سبزی، فروٹ کی قیمتوں کے تعین کے سلسلے میں سبزی منڈی ہر یپور میں فرائض انجام دیئے۔

گورنمنٹ ہائی سکول چھوئی کی حدبراری کے سلسلہ میں موقع ملاحظہ کیا اور فریقین کے مابین باہمی مشاورت سے تنازعہ حل کر دیا گیا ۔ نیز بنیادی سہولیا ت کی فراہمی کے لحاظ سے سکول کی مختلف سیکشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تجاوزات قبرستان و رستہ موضع میر پور کا دورہ کیا اور مذکورہ خسرہ نمبرات کو قائم کرنے و حدبراری کے سلسلے میں ریونیو سٹاف کو اندر 2 یوم بمطابق ریونیو ریکارڈ مفصل رپورٹ پیش کرنے ہدایات جاری کیں۔

گاوں بوترہ جب ، یونین کونسل پنڈٖ کمال خان میں تعمیرشدہ رستہ /روڈ کا دورہ کیا اور بمطابق PC-Iکام ، میعار، مقدار کو بذریعہ پیمائش چیک کیا۔مختلف CNGsسٹیشز زکو مقدار، قیمت ، صفائی ستھرائی اور عوامی سہولیات کی فراہمی اور دفعہ 144 کے نفاز کے سلسلے میں چیک کیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر آفس کا دورہ کیا اور عوام کو سبسڈی آٹا کی فراہمی، گندم کے سٹاک اور فلورز مل کو گندم کی فراہمی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کی۔علاوہ ازیں ماحولیاتی آلودگی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اینٹوں کے بھٹہ کو بھی چیک کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں