6

ڈی پی او مانسہرہ کا شوگراں کا دورہ، سیاحوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کی ہدایت

ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق نے سوموار کو ضلع کے سیاحتی مقام شوگراں کا دورہ کر کے وہاں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو سیاحوں کو مکمل سفری سہولیات سمیت ان کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پولیس افسران اور حکام کو سیاحوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آنے کی تلقین کی تاکہ خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے دنیا بھر میں پیار و امن کا پیغام جائے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں کو کھولنے سمیت سیاحوں کو اپنی منزل مقصود تک پہنچانے میں ان کی بھرپور مدد کریں، سیاحتی مقامات پر امن وامان کا قیام بہت ضروری ہے لہذا بغیر کسی کو تنگ کئے ہر شخص پر نگاہ رکھنا انتہائی ضروری ہے، پولیس کا کام ہی لوگوں کی مدد کرنا ہے۔

ان کی ہر طرح کی رہنمائی کو یقینی بنایا جائے، سیاحوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے، پہلے سلام اور پھر کلام کی پالیسی اپنائی جائے، ہر شخص کی اچھے طریقہ سے رہنمائی کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں